Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

ایران کا ٹرمپ کے بیان پر طنزیہ ردعمل، کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا

ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب اور کیلیفورنیا کا نقشہ

تہران (بی ڈی شاہ نیوز): ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا علاقہ قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے ایک نقشہ بھی جاری کیا تھا، جس کے بعد ایران کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ جواب سامنے آیا۔

اس حوالے سے بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا ایک نیا نقشہ جاری کیا، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کا کیا گیا ٹوئیٹ

ایرانی کمیونٹی کیلیفورنیا میں بڑی تعداد میں موجود

Migration Policy Institute کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا، خصوصاً شہر لاس اینجلس میں ایرانی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ اسی وجہ سے لاس اینجلس کے بعض علاقوں کو غیر رسمی طور پر ایرانی کمیونٹی سے منسوب کرتے ہوئے ’’تہران جلس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ایرانی قونصل خانے کی جانب سے جاری کیے گئے طنزیہ نقشے کو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل ہوئی، جہاں صارفین نے اسے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا جواب قرار دیا۔

آبنائے ہرمز کے بیان پر دلچسپ سفارتی ردعمل

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں اس طنزیہ ردعمل نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی بیان بازی میں ایک نیا پہلو شامل کردیا ہے۔ ایرانی قونصل خانے کی جانب سے کیلیفورنیا کو ایران کا حصہ قرار دینے والا نقشہ دراصل امریکی صدر کے دعوے کے جواب میں ایک علامتی اور طنزیہ پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments