Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

عقیدۂ ختمِ نبوت کانفرنس، ایمان افروز اجتماع اختتام پزیر

(بی ڈی شاہ نیوز): عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام خرم محمد زئی ضلع کرک، خیبر پختونخواہ کی نگرانی میں عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس عقیدت، احترام اور دینی جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں علماء کرام، مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے جید علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، اس کے تحفظ اور مسلمانوں کی دینی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اسلامی عقائد میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے دینی شعور اور آگاہی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے وابستہ رہنے اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے حوالے سے مستند دینی معلومات حاصل کرنے کی تلقین کی۔ مقررین نے کہا کہ ایسے دینی اجتماعات عوام میں مذہبی شعور اجاگر کرنے اور اسلامی عقائد سے وابستگی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کانفرنس کے دوران شرکاء نے مذہبی عقیدت و احترام کا اظہار کیا، جبکہ مقررین نے اتحاد، باہمی احترام اور پرامن انداز میں دینی تعلیمات کو عام کرنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر علماء کرام اور منتظمین نے عوام کو 29 اگست کو منعقد ہونے والی ختمِ نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بڑی تعداد میں اس اجتماع میں شریک ہوں اور دینی وابستگی کا اظہار کریں۔

کانفرنس کے اختتام پر ملک میں امن و سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments