Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

آئی ایم ایف کو منانے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

Pakistan Government IMF Agricultural Income Tax Farmers 2026

اسلام آباد (بی ڈی شاہ نیوز): حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔

IMF Pakistan Agricultural Tax Reforms

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے کے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے، جبکہ زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے طریقہ کار پر بھی کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں سے متعلق مقررہ اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔

متبادل لائحہ عمل میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے حتمی فیصلے اور طریقہ کار کا اعلان بعد میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے