Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

پنجاب میں مون سون بارشوں کا زور برقرار، راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکار

پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ

لاہور (بی ڈی شاہ نیوز): پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی قابلِ ذکر بارش ہوئی۔ اٹک میں 79 ملی میٹر، لاہور ائیرپورٹ پر 65 ملی میٹر اور وزیرآباد میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ اور جہلم میں 39، 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق نارووال میں 33 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 30 ملی میٹر، گجرات میں 19 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 11 ملی میٹر جبکہ مری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چھٹا سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر صوبے بھر میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جاسکیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرج چمک اور آسمانی بجلی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کرتے ہوئے محفوظ جگہوں پر رہیں۔

بارشوں کے مزید سلسلے کے باعث شہریوں کو موسم کی صورتحال اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے