Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری کے لیے تین نام وفاق کو بھجوا دیے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئی جی کے عہدے کے لیے تین افسران کے نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک افسر کو نئے آئی جی خیبرپختونخوا کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے آئی جی خیبرپختونخوا کی تقرری سے متعلق فیصلہ آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد موجودہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی جگہ نئے پولیس سربراہ کو صوبے میں پولیس امور کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے