Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

کرک پولیس اور سی ٹی ڈی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

کرک پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

کرک پولیس اور سی ٹی ڈی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

کرک (شعبہ تعلقات عامہ) — ضلع کرک میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان کی براہ راست قیادت میں کرک پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) نے مشترکہ طور پر تھانہ خرم کی حدود درگہ شہیداں، غول بانڈہ، پنجو بانڈہ، دراگئی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین، ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیموں نے حساس مقامات، مختلف گھروں، مشتبہ ٹھکانوں اور آمدورفت کے راستوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کرکے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کی جانچ پڑتال کرکے ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی جبکہ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

ڈی پی او کرک عمران خان نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و استحکام کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی و جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جبکہ ڈی پی او کرک عمران خان نے بہادر خیل تا درگہ شہیدان وملحقہ علاقوں کے عوام سے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی ہے تاکہ عوام اور ملک و قوم کے جان و مال کیلئے موجود خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

بی ڈی شاہ نیوز اپنے قارئین کو ضلع کرک میں امن و امان سے متعلق تمام تازہ ترین خبریں سب سے پہلے پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔


مزید خبریں یہ بھی پڑھیں:

Post a Comment

0 Comments