Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

مکوڑی میں بجلی کی بحالی کے لیے مذاکرات کامیاب

مکوڑی میں بجلی کی بحالی کے لیے مذاکرات کامیاب، نوجوانوں نے بحالی کا کام شروع کر دیا

مکوڑی (نمائندہ خصوصی) — مکوڑی میں واپڈا کی غیر منصفانہ بجلی کی بندش کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ اور مقامی سیاسی شخصیات، علاقائی مشران اور مقامی نوجوانوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مکوڑی کے نوجوانوں نے بجلی کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مکوڑی میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ نے شام 5 بجے تک بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں مکوڑی کے نوجوانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہونے کے بعد مکوڑی کمیٹی اور عوام کی جانب سے بجلی کی مکمل بحالی تک احتجاج کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

جس کی وجہ سے مکوڑی کی عوام نے بنوں روڈ مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہاں تک کہ مکوڑی ویلج میں قائم آئل اینڈ گیس کمپنی مول کی تمام ٹرانسپورٹ کو روک دیا گیا تھا۔

احتجاج کی شدت کے باعث اور کسی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کے باعث مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران متعلقہ حکام، علاقے کی سیاسی شخصیات اور مقامی نوجوانوں کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے احتجاج کی بجائے باہمی مشاورت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کامیاب رہی۔

سیاسی و علاقائی مشران نے مکوڑی کی عوام کے ساتھ ساتھ مکوڑی کے نوجوانوں کا بھی کامیاب مذاکرات اور مثبت کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے علاقے کے مسئلے کو پُرامن اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب سیاسی و علاقائی مشران نے واپڈا حکام اور متعلقہ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ بلاوجہ مکوڑی گاؤں کی بجلی منقطع کی گئی تو اس کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدید نوعیت کا احتجاج اور بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے