بریکنگ نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شمس الرحمان خٹک کا علاقائی عوام کو ویڈیو پیغام

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شمس الرحمان خٹک نے پانی کے وسائل اور بجلی فراہم کرنے میں ناکامی پر مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


مکوڑی میں سابق ایم این اے شمس الرحمان خٹک کی رہائش گاہ پر منعقدہ ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع کرک کے کئی علاقوں میں مسائل ہے، انہوں نے خاص طور پر پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے کافی عرصے بعد مخاطب ہو رہا ہوں کیونکہ میں مقامی حکومت کو موقع دے رہا تھا اور دیکھ رہا تھا کہ وہ کب تک ہمارے علاقائی مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں اور الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کتنی صداقت ہے۔

شمس الرحمان خٹک نے دعویٰ کیا کہ ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے محمد خورشید خٹک اور محمد سجاد کے پاس نظریاتی کارکنوں کے لیے وقت نہیں ہے۔



سابق ایم این اے شمس الرحمان نے کہا کہ میں نے واپڈا کے حکام سے کچھ مسائل پر بات کی ہے، اور کہا کہ علاقائی سطح پر نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا اور ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

پانی کی قلت: تحصیل کرک کے کئی علاقوں کا نام لے کر اُنہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے آؤٹ آف آرڈر واٹر پمپ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ انہوں نے شکایت کی کہ علاقے کی واٹر سپلائی سکیم گزشتہکئی ماہ سے خراب ہے۔

شمس الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خواتین کو اپنے سروں پر دور دراز علاقوں سے پانی کی بالٹیاں لانی پڑتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقامی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود اس مسئلے پراُنہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔—نامہ نگار

شمس الرحمان کا ڈونگہ مکوڑی انگلش نیوز کو دیا گیا انٹرویو

ولیج کونسل مکوڑی چئیرمین الیاس احمد کا ہفتہ بازار کے بارے میں ویڈیو پیغام

نیشنل اورانٹرنیشنل نیوز کے لیے بی ڈی شاہ نیوز ارو انگلش نیوز دیکھیں۔

 
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے