بریکنگ نیوز

ترکی میں فضائی کمپنی پر حملہ: ’اس دہشت گرد حملے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہیں.

 


ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ انقرہ کے قریب ایک فضائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکیا نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’اس دہشت گرد حملے میں بدقسمتی سے ہمارے کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔‘

این ٹی وی چینل کی نشر کردہ فوٹیج میں ترکش ایروسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے سامنے بڑے پیمانے پر دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ مقام دارالحکومت انقرہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے ساتھ ساتھ گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شفٹ میں تبدیلی کے وقت ہوا اور عملے کو فوراًشیلٹرز میں بھجنا پڑا۔

فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

انقرہ کے میٹروپولیٹن میئر منصور یاواس نے ایک بیان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خبر سے ’بہت غمزدہ‘ ہیں۔


نیشنل اورانٹرنیشنل نیوز کے لیے بی ڈی شاہ نیوز ارو انگلش نیوز دیکھیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے