بریکنگ نیوز

پاکستان بمقبلہ انگلینڈ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ

 


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

قومی بیٹر سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرلی ، سعود شکیل نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی ہے۔

سعود نے 181 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا 1 ، عامر جمال 14، نعمان علی 46 رنزاور سعود شکیل 134 رنزبناکر پویلین لوٹے۔

  پاکستان کی ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 77 رنز کی سبقط حاصل کر لی۔ ساجد خان نے جارحانہ بیٹینگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر4چھکوں اور 3 چوکے لگا کر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

 قومی ٹیم نے دوسرے دن اپنی اننگز  تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔

کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوا جب کہ چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments