دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک کلو کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

میازاکی آم - دنیا کا مہنگا ترین آم (تصویر: نمائندگی)
آم کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب آم دنیا بھر میں کاشت کیے جانے لگے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کس ملک میں اور کتنی قیمت میں فروخت ہوتے ہیں؟ نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں؟
فی کلو آم کی قیمت کتنے لاکھ ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق میازاکی آم دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ 3 لاکھ روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہونے والے اس آم کو دنیا کا سب سے مہنگا آم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ان آموں کو 'ایگز آف سن شائن' بھی کہا جاتا ہے جبکہ ان آموں کی گہری رنگت کے باعث انہیں 'ڈائنوسار کا انڈہ' بھی کہا جاتا ہے۔
میازاکی آم کی کاشت
اس آم کی کاشت 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کی گئی تھی۔ یہ جامنی رنگ کا آم اپنی مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین آم کی خصوصیات
- » انتہائی میٹھا اور رسیلا
- » ملائی کی طرح منہ میں گھل جانے والا
- » خوشبودار اور بے ریشہ
- » گودا انتہائی ملائم
- » چینی کی مقدار 15% سے زائد
میازاکی آم کی کاشت ایک محنت طلب اور نازک عمل ہے۔ آم کی کاشت انتہائی کنٹرول شدہ حالات میں کی جاتی ہے۔
میازاکی آموں کا وزن 350 گرام سے 550 گرام تک ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔
یہ آم جاپان میں انتہائی معیاری کوالٹی کنٹرول کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
0 Comments