بریکنگ نیوز

بلدیاتی اداروں کو فنڈز کا اجراء کارکردگی سے مشروط ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی



وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز میں سوفیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئےوسائل کے درست استعمال اورکرپشن کی روک تھام کیلئے انٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر موثر میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

بدھ کو یہاں ضلع کونسلزاور میونسپل کارپوریشن وکمیٹیز کے سربراہان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈزکا اجراء کارکردگی سے مشروط ہوگا ، چیئرمین حضرات کرپشن کے تدارک ، صفائی ستھرائی، سکولزوہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری کی مانیٹرنگ اورقومی سلامتی ویکجہتی کے فروغ کے لئے اپنا کردارادا کریں, وسائل کے درست استعمال اور کرپشن کی روک تھام کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈزمالی سال کے دوران دواقساط میں جاری کئے جائیں اورکوئی غیرضروری تاخیر نہ برتی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں کرپشن کے راستے روک کر نچلی سطح پرترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہوں گے، عوامی سہولیات کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ چیئرمین حضرات مقامی سطح پرسکولوں اورہسپتالوں کا معائنہ کرکے غیرحاضرسٹاف سے متعلق چیف منسٹرسیکرٹریٹ کو رپورٹ ارسال کریں ۔

وزیراعلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے زمین پرنظرآنے چاہئیں، عوام کی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے تشکیل دئیے جائیں جن کا فائدہ عام آدمی کو ہو، عوامی وسائل کا ضیاع اورکرپشن قطعی قابل برداشت نہیں غیر جانبدارتھرڈ پارٹی سے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کروائیں گے، مصدقہ شکایات اوررپورٹس پرملوث کونسلزوکارپوریشن کوفنڈزکا اجراء روک دیا جائے گا ۔
 
وزیراعلی میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ بلدیاتی سربراہان ریاست مخالف سرگرمیوں کا ٹھوس جواب دیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں صوبے بھرکے چیئرمینز نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈزمیں اضافے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کرپشن کی روک تھام، عوامی مسائل کے حل اورریاست کے بیانیے کے فروغ کا عزم کیا۔

نیشنل اورانٹرنیشنل نیوز کے لیے بی ڈی شاہ نیوز ارو انگلش نیوز دیکھیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے