حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا۔
بی ڈی شاہ نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مٹی کا تیل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت.05۔74 ڈالر فی بیرل ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی ایک لیٹر کی قیمت 40۔130 روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے، یہ قیمتیں 15 نومبر 2024 تک نافذ العمل ہوں گی۔ (ذرائع بی ڈی شاہ نیوز)
0 تبصرے