بریکنگ نیوز

کرک : گرگری پولیس نے گشت کے دوران دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا



 ڈسٹرکٹ کرک کے پولیس آفیسرخان خیل کے احکامات کے تحت امن وامان کے قیام کوبرقراررکھنے کیلئے بنائی گئی مثبت حکمت عملی کے تحت پولیس نے رات کے وقت پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنا دیا ہے، جس سے پولیس کاروائیوں میں کامیابی اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ جاوید حسین کی ہدایت پر تھانہ گرگری کے ایس ایچ او بصیرخان کی سربراہی میں پولیس نفری نے گذشتہ رات گرگری کے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ بندی کر کے رات کے وقت ہونے والی آمدورفت اورغیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف چیکنگ کی۔ اورعلاقے میں پٹرولنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اورگولیاں برآمد کرکے تھانے منتقل کر دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے