کراچی (بی ڈی شاہ نیوز 12 نومبر2024ء)صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 7000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 31ہزار911روپے ہوگئی۔ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے تھی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 593 ڈالر فی اونس ہے۔
0 Comments