بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا استور ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

 

گلگت (بی ڈی شاہ نیوز - 12 نومبر2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کے حادثے  پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے آفسران کو بھی ہدایات دی ہیں۔

اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی استور سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کے المناک حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو زخمیوں کو بروقت امداد دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ مسافروں کو تلاش کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسردہ ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے