![]() |
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق، منگل کی صبح خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر پشاور جانے والی ایک وین پر تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد آصف کے مطابق متعدد مسافر گاڑی کے اندر پھنس گئے جنہیں ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا جب کہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
بی ڈی شاہ نیوز سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار حاجت خان نے بتایا کہ وین وزیرستان سے مسافروں کو لے کر پشاور کی طرف جا رہی تھی جب کہ ٹریلر پشاور سے آ رہا تھا اور ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جا رہا تھا۔
پولیس اہلکار کے مطابق اس واقعے میں ٹریلر کا ڈرائیور اور اس کا کنڈیکٹر بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ کی شناخت نسیم اللہ، پیر ملا خان، نائیک ملی خان، بشیر اللہ، مستمینہ اور مستی خان کے نام سے کی۔
انہوں نے زخمیوں میں سے کچھ کی شناخت جمشید، یوسف، محمد عارف، جمیل، سجاد، نظام خان اور عماد شاہ کے نام سے کی۔
جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے دو نامعلوم ہیں اور دو بچوں سمیت دیگر زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق میران شاہ سے ہیں۔ابتدائی رپورٹ درج ہونا باقی ہے کیونکہ پولیس اس وقت میت کو میران شاہ لے جانے میں مصروف عمل ہے۔اس سال کے شروع میں ضلع کرک میں ایک اور ایکسیڈنٹ کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے جب ٹریلر مسافر کوچ کے اوپرچڑھ گیا تھا۔
0 تبصرے