بریکنگ نیوز

Failures of MoL Pakistan and the Crisis of Makori Village, Karak, KPK

مکوڑی گاؤں کا بحران: MOL کی ناکامیاں، کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی | بی ڈی شاہ نیوز
مکوڑی گاؤں میں بنیادی سہولیات کی بدحالی - پانی اور گیس کے بحران کی تصاویر

MOL پاکستان کی CSR پالیسی اور مکوڑی میں اس کی ناکامی – ایک حقیقت

مکوڑی فیلڈ کا تعارف

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع مکوڑی فیلڈ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کی نگرانی میں ایک اہم تیل و گیس کا مرکز ہے، جو 2005 سے فعال ہے۔ اس فیلڈ سے حاصل ہونے والی گیس اور تیل، ملک کی توانائی کی ضروریات میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، CSR کے ذریعے مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔

مکوڑی گیس فیلڈ کے قریب گاؤں – جہاں ترقی اب بھی خواب ہے

پانی کا شدید بحران

MOL کمپنی کی سب سے بڑی ناکامی گاؤں میں پانی کی فراہمی کا نظام قائم کرنے میں رہی ہے۔ گاؤں کے:

  • 90% گھرانوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں
  • نہر کا کوئی منوبہ مکمل نہ ہو سکا
  • آلودہ پانی کے استعمال سے بیماریوں میں اضافہ
مکوڑی گاؤں میں پانی کے بحران کی تصاویر

گیس کی عدم دستیابی - ایک المیہ

حیرت انگیز طور پر گیس کے وسیع ذخائر کے درمیان رہنے والے مکوڑی کے باشندے:

  • آج بھی %100 گیس سے محروم
  • MOL کا وعدہ تھا کہ 2020 تک ہر گھر میں بل تعطول گیس پہنچائی جائے گی
  • صرف 5% من پسند گھروں میں گیس کی سہولت میسر

انفراسٹرکچر کی بدحالی

گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کی حالت انتہائی خراب ہے:

  • سڑکیں ناقص اور بارش میں ناقابل استعمال
  • بجلی کا نظام فرسودہ اور غیر معیاری
  • نکاسی آب کا کوئی مناسب بندوبست نہیں

تعلیم میں شدید کوتاہی

MOL پاکستان کے دعووں کے برعکس، مکوڑی اور قریبی دیہات میں تعلیم کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ نہ کوئی ماڈل اسکول بنایا گیا، نہ ہی موجودہ اداروں کی حالت بہتر کی گئی۔

KPK تعلیمی بحران پر ہماری تفصیلی رپورٹ میں اس مسئلے کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔

صحت کے شعبے میں غفلت

CSR کے وعدوں میں صحت کو اہمیت دی گئی ہے، مگر مکوڑی میں بنیادی صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں۔ مقامی لوگوں کو معمولی علاج کے لیے بھی میلوں دور جانا پڑتا ہے۔ نہ کوئی میڈیکل کیمپ ہے، نہ دوا کی فراہمی کا بندوبست۔

کھیل کے میدان خالی اور نوجوان مایوس

کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مگر مکوڑی میں نہ کوئی گراؤنڈ ہے اور نہ ہی کوئی کھیلوں کی سرگرمی۔ نتیجتاً، نوجوان نسل بے سمتی اور فرسٹریشن کا شکار ہے۔

منتخب نمائندوں کی کرپشن

مکوڑی گاؤں کے ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے شواہد ملے ہیں:

  • ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم کا غلط استعمال
  • فرضی منصوبوں کے نام پر فنڈز کی تقسیم
  • مقامی نمائندوں اور MOL اہلکاروں کے درمیان مشکوک تعلقات
دستاویزی ثبوت: ہمارے پاس دستاویزات موجود ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ گزشتہ 15 سالوں میں 120 ملین روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود رہے۔
مکوڑی گاؤں کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کے ثبوت

مقامی آبادی کی آواز

ہم نے مکوڑی گاؤں کے رہائشیوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا:

  • "ہمارے پاس ووٹ لینے آتے ہیں، پھر 5 سال نظر نہیں آتے" - محمد اقبال، کسان
  • "MOL کے اہلکار ہمیں دھمکاتے ہیں کہ اگر احتجاج کیا تو نوکری سے نکال دیں گے" - نام ظاہر نا کیا، مول ملازم

MOL کمپنی کا ردعمل

ہم نے MOL کے ترجمان سے ریمارکس مانگے تو ان کا کہنا تھا:

"ہم مکوڑی علاقے کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہم مقامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔"

نتیجہ اور مطالبے

مکوڑی گاؤں کی صورتحال ایک المیہ ہے جہاں قدرتی وسائل کے درمیان رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. مکوڑی گاؤں میں پانی، گیس اور انفراسٹرکچر کے فوری منصوبے شروع کیے جائیں
2. کرپشن کے تمام واقعات کی عدالتی سطح پر تحقیقات ہوں
3. MOL کمپنی اپنے CSR بجٹ کا 70% مقامی ترقی پر خرچ کرنے کی پابند ہو
4. مقامی نمائندوں کے خلاف کارروائی کی جائے

کیا آپ مکوڑی یا ایسے کسی اور علاقے سے ہیں؟ کیا آپ نے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کیا ہے؟ نیچے کمنٹ کریں یا ہمیں bdshahnews@gmail.com پر اپنی کہانی بھیجیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے