پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کو بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔
بھارت کے رات کے وقت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک اہم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا۔
پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے شیئر کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا اور دشمن کو سبق سکھائے گا۔
تباہ شدہ بھارتی طیارے
رپورٹس کے مطابق تباہ شدہ طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سکوی اور ایک کمبیٹ ڈرون شامل ہے۔

چیک پوسٹوں پر حملہ
چھتری، جورا، شاہپور تھری اور دیگر پوسٹوں کو پاکستانی فوج نے نشانہ بنایا۔
وزیر دفاع کا بیان
وزیردفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور تمام پاکستانی جہاز محفوظ ہیں۔
بھارتی فوج کا سفید جھنڈا
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے چورا پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ہے، جو کہ پاکستان کی واضح برتری کی علامت ہے۔

مزید خبریں: اسرائیل فلسطین کی خبریں | انڈیا پاکستان کشیدگی | دفاعی خبریں
0 تبصرے