بریکنگ نیوز

سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ

سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ

سندھ اسپتال ایمرجنسی

کراچی: بھارتی فضائی حملوں کے خدشات کے باعث سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمرجنسی رسپانس یونٹس الرٹ، 24 گھنٹے کی ڈیوٹی

ہیلتھ اپڈیٹس کے مطابق ایمرجنسی رسپانس یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ہر اسپتال میں عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ہیلتھ ایمرجنسی سندھ

محکمہ صحت نے ایمبولینسز، آکسیجن، آئی وی فلوئیڈز اور اہم ادویات کی فوری دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی غفلت یا لاپرواہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطہ

حکام نے ایمرجنسی رسپانس کے تحت ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے کی ہدایت دی ہے۔

تمام اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی کیسز کو مکمل احتیاط اور فوری توجہ کے ساتھ ڈیل کریں۔

مزید خبریں: پاک بھارت کشیدگی | دفاعی خبریں | کراچی نیوز

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے