بریکنگ نیوز

صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال کی محنت رنگ لے آئی، انڈس اپلفٹ ایریگیشن کنال کی منظوری

بی ڈی شاہ نیوز

خیبر پختونخواہ میں انڈس اپلفٹ ایریگیشن کنال کی منظوری، علاقائی ترقی کی نئی راہیں کھلیں

انڈس اپلفٹ ایریگیشن کنال کی منظوری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال کی تجویز کردہ انڈس اپلفٹ ایریگیشن کنال کی فزیبیلیٹی رپورٹ کو منظوری دے دی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد علاقے میں زرعی ترقی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئیگی۔

صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے، جس سے خیبر پختونخواہ کے کاشتکاروں کو جدید آبی سہولیات میسر آئیں گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم کی تفصیلات اب اریف پی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، جس سے عوام کو اس کے فوائد سے آگاہی حاصل ہو سکے گی۔

میجر بارکوال نے خٹک برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم نے دن رات محنت کر کے علاقے کے مفاد میں یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ سکیم جلد مکمل ہو اور یہاں کے لوگوں کو اس کا بھرپور فائدہ ملے۔"

انڈس اپلفٹ ایریگیشن کنال کے مکمل ہونے سے نہ صرف زرعی شعبے کو فروغ ملے گا، بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ ساتھ ضلع کرک کی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے