Header Ads Widget

بریکنگ نیوز

اہم خبریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…

بانڈہ داود شاہ میں افسوسناک حادثہ

بانڈہ داود شاہ میں ٹریفک حادثہ

تحصیل تھانہ بانڈہ داود شاہ کے عین سامنے بے قابو گاڑی اُلٹ گئی

بانڈہ داود شاہ (B.D.Shah News) — ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داود شاہ سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں تحصیل تھانہ بانڈہ داود شاہ کے عین سامنے ایک بے قابو گاڑی اُلٹ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم اس بات کی تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ زخمی افراد کے نام اور تعلق کہاں سے تھا۔

حادثے کے باعث تحصیل تھانہ بانڈہ داود شاہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ بعد ازاں پولیس کے جوانوں اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکار گاڑی کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا، جس کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

بی ڈی شاہ نیوز عوام کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور دورانِ سفر احتیاط کی تلقین کرتا ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments