ولیج کونسل مکوڑی کے محلے کوتکی کلہ میں بیٹے کی نافرمانیوں اور مشکوک کردار کے پیش نظر باپ نے بیٹے کو جائیداد سے بے دخل کرنے کی درخواست چئیرمین کو بھیج دی۔
.jpeg?alt=media&token=38a760ef-febd-4c64-b62e-c45a1fe9e63c)
درخواست میں سلطان نامی شخص نے واضح طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ وہ اپنے بیٹے مشتاق نامی شخص کی نافرمانیوں اور دیگرمشکوک قسم کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تنگ آچکا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کو اپنی جائیداد سے بے دخل اور تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے۔اور اس کے بعد مشتاق کے کسی بھی قسم کے جرم کے جوابدہ ہم نہیں ہونگے۔
درخواست گزار نے اس بات کا تزکرہ بھی کیا کہ اس بارے میں مقامی پولیس میں بھی وہ جائیداد سے بے دخلی کی درخواست دے چکا ہے۔
علاقہ مکینوں کو مشتاق نامی شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق نا رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی اس بات کے منافی جائیگا تو وہ ہمارے ساتھ پھر ہر قسم کا تعلق ختم سمجھیں۔
کچھ علاقہ مکین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ درخواست جھوٹی ہے جبکہ اس بات کے بارے میں حتمی طور پر خود سلطان نامی شخص کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
0 تبصرے