بریکنگ نیوز

مکوڑی کوتکی کلہ میں باپ نے بیٹے کے ساتھ تعلق ختم کرنے اور جائیداد سے بے دخل کرنے کی درخواست چئیرمین کو بھیج دی

ولیج کونسل مکوڑی کے محلے کوتکی کلہ میں بیٹے کی نافرمانیوں اور مشکوک کردار کے پیش نظر باپ نے بیٹے کو جائیداد سے بے دخل کرنے کی درخواست چئیرمین کو بھیج دی۔

Published from Blogger Prime Android App

درخواست میں سلطان نامی شخص نے واضح طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ وہ اپنے بیٹے مشتاق نامی شخص کی نافرمانیوں اور دیگرمشکوک قسم کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تنگ آچکا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کو اپنی جائیداد سے بے دخل اور تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے۔اور اس کے بعد مشتاق کے کسی بھی قسم کے جرم کے جوابدہ ہم نہیں ہونگے۔

درخواست گزار نے اس بات کا تزکرہ بھی کیا کہ اس بارے میں مقامی پولیس میں بھی وہ جائیداد سے بے دخلی کی درخواست دے چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کو مشتاق نامی شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق نا رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی اس بات کے منافی جائیگا تو وہ ہمارے ساتھ پھر ہر قسم کا تعلق ختم سمجھیں۔

Published from Blogger Prime Android Appکچھ علاقہ مکین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ درخواست جھوٹی ہے جبکہ اس بات کے بارے میں حتمی طور پر خود سلطان نامی شخص کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

Post a Comment

0 Comments