بریکنگ نیوز

کوٹلی،جانچ پڑتال کے دوران مشکوک دودھ کے سیمپل لیبارٹری ارسال کر دیے گئے

 

کوٹلی (بی ڈی شاہ نیوز -  12 نومبر2024ء) میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد تاج کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنرمحمد ناصر رفیق اور معزز عدالت عظمیٰ کے حکم پر مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن راجہ گلریز خاں ہمراہ فیلڈ سٹاف اور ویٹرنری ڈاکٹر کی گوالوں، دودھ دہی شاپس، بیکریوں کے کارخانوں، گوشت مارکیٹ، سبزی پھل فروٹ اشیاء خوردونوش دکانوں کی پڑتال کی پلاسٹک کے برتنوں میں دودھ پر عائد پابندی اور پہلے بھی منع کرنے کے باوجود پلاسٹک کے برتن میں لایا گیا دودھ ضبط کر کے تلف کر دیا گیا اور کچھ مشکوک دودھ کے سیمپل لیبارٹری ارسال کر دیے گئے اور دکانداروں اور قصابوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت فروخت ناں کرنے اور زاہد قیمت وصول کرنے پر جرمانے عائد کئے پراہیس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے مطااور آہیندہ کے لیے ہدایات جاری کیںہر قسم کی اشیاء فروخت کی سختی سے ہدایات جاری کیں مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن راجہ گلریز خاں نے شہر میں داخل ہونے والے گوالوں کے دودھ کی کوالٹی معیار اور پلاسٹک کے برتنوں میں موجود دودھ پر پلاسٹک کے برتن ضبط کر لیا اور گوالوں کو جرمانے عائد کیے اور مشکوک کیمیکل ملے دودھ دہی کو لیباٹری ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گوشت مارکیٹ میں ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ قصابوں کی دکانوں کو چیک کیا اور حسب سابق گھنٹوں کھڑے ہو کر خریداروں سے قیمتیں معلوم کرتے رہے پراہیس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ قیمتوں سے زاہد فروخت پر جرمانے عائد کیے اپنی نگرانی میں گوشت مارکیٹ کی صفائی ستھرائی عمل میں لاہی محکمہء بلدیہ کی حالیہ کاروائی سے جہاں قانون شکن مافیا کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں وہاں دوسری جانب شہریوں نے مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن راجہ گلریز خاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوہے توقع ظاہر کی کی کہ وسیع تر عوامی مفاد عامہ میں ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی۔

وفاقی محتسب کی ٹیم 15 نومبر 2024 بروز جمعہ کو صبح 10بجے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کوٹلی میں کھلی کچہری لگائے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے