کوٹلی(بی ڈی شاہ نیوز - 12 نومبر2024ء) وفاقی محتسب کی ٹیم 15 نومبر 2024 بروز جمعہ کو صبح 10بجے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کوٹلی میں کھلی کچہری لگائے گی۔
ٹیم کھلی کچہری کے دوران وفاقی سرکاری اداروں جن میں بجلی، گیس، نادرا پاسپورٹ آفس،پاکستان پوسٹ آفس،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، قومی بچت،ای او پی آئی،او پی ایف اور پوسٹل لائف انشورنس وغیرہ شامل ہیں کے متعلق شکایات سنے گی اور موقع پر ہی ہدایات جاری کی جائیں گی۔وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایت کنندگان کھلی کچہری میں آ کر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
0 تبصرے