بریکنگ نیوز

"ڈیپ تھری" زمین کا تنازع اور چئیرمین الیاس احمد کے انکشافات

ڈیپ تھری مکوڑی میٹنگ

ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے ویلج کونسل مکوڑی میں "ڈیپ تھری" کے نام سے مشہور اس مقام پر، جہاں مول کمپنی، او جی ڈی سی ایل اور پاکستان آئل لیمیٹڈ کے اشتراک سے گیس و تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کی گئی تھی، زمین کے حوالے سے شدید تنازع سامنے آیا ہے۔ اس زمین پر ویلج مکوڑی اور سابق ایم پی اے میاں نثار گروپ کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چئیرمین الیاس احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین کی ناجائز منتقلی میں مکوڑی گاؤں کے ہی کچھ افراد ملوث ہیں، جن کے نام اور مبینہ حرکات انہوں نے گاؤں کی عوام کے سامنے رکھے۔

چئیرمین الیاس احمد نے اپنی تقریر میں اپنی چئیرمین شپ کے دوران کیے گئے چند نمایاں کاموں کا بھی ذکر کیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گاؤں کو سی ایس آر فنڈ اور دیگر بلدیاتی فنڈز موصول نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جن مسائل کے لیے وہ مسلسل آواز اٹھاتے رہے، ان پر عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا، بلکہ مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑ کر ایسے افراد کا ساتھ دیا جنہوں نے گاؤں کو نقصان پہنچایا۔

الیاس احمد نے ویلج مکوڑی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے باقی ماندہ دورِ اقتدار میں وہ ہر معاملہ عوام کے سامنے سوشل میڈیا پر لائیں گے اور علاقائی مسائل پر مکمل جوابدہ ہوں گے۔

مزید جاننے کے لیے الیاس احمد کی مکمل ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


متعلقہ مزید خبریں:
👉 مکوڑی دیپ تھری میٹنگ - تفصیلی رپورٹ
👉 جدید تدریسی طریقوں پر تفصیلی مکالمہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے