بریکنگ نیوز

مول کمپنی اور ویلج مکوڑی کے درمیان ڈیپ تھری MoU کی حقیقت

مکوڑی ویلج اور مول کمپنی کے درمیان ڈیپ تھری پروجیکٹ کی میٹنگ
MoL vs Makori MoU

مکوڑی ویلج کے مشران اور مول کمپنی کے درمیان ڈیپ تھری پروجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی جس میں ایک ایم او یو سائن کیا گیا تھا، لیکن اس معاہدے میں گاوں مکوڑی کے مفاد میں کوئی ترقیاتی کام شامل نہیں تھا۔ مول کمپنی نے واضح طور پر کہا کہ کمپنی پانی کے مسائل کے معاملات کو حل کرنے میں مکوڑی ویلج کی مدد نہیں کر سکتی، تاہم پانی کی ٹینکی کے انتظام کے لیے ٹھیکہ دینے کی پیشکش کی گئی تاکہ ٹھیکدار اس سے منافع حاصل کر سکیں۔

میٹنگ کے دوران مول کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کا کام کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے، اور مکوڑی ویلج کے نمائندوں نے اس شرط کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا کام بند نہیں ہوگا اور یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق، جب بھی مول کمپنی کی ناانصافیوں کے خلاف علاقہ مکین احتجاج کرتے ہیں، تو گاوں کے چند نامی گرامی افراد پہلے سے کمپنی کو اطلاع دے دیتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر احتجاج میں شامل ان افراد کے نام اور پتہ پولیس کو بھی فراہم کیے جاتے ہیں، خاص طور پر اُن لوگوں کے جو کمزور فیملی بیک گراؤنڈ کے حامل ہوتے ہیں، تاکہ کمپنی کے سامنے ان کی وفاداری کا ثبوت دیا جا سکے۔

یہ صورتحال علاقے میں مول کمپنی اور مقامی عوام کے تعلقات کی ایک الجھن اور تنازع کی عکاسی کرتی ہے، جہاں عوامی مفادات کی حفاظت کے بجائے کمپنی کے مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے