کرک: ڈیموں پر دفعہ 144 کے مؤثر نفاذ کے لیے سول ڈیفنس کی نگرانی، شہریوں سے تعاون کی اپیل
کرک: کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور اور سول ڈیفنس آفیسر جناب کاشف نواز کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کرک کے مختلف ڈیموں پر نافذ کردہ دفعہ 144 پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔
سول ڈیفنس حکام کے مطابق مختلف ڈیموں پر اہلکاروں اور رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کو دفعہ 144 کے نفاذ، حفاظتی تدابیر اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔
سول ڈیفنس کرک نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 پر مکمل عمل کریں، ڈیموں میں نہانے یا غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں، جبکہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کا تعاون قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں
- خیبر پختونخوا میں انڈس اپ لفٹ ایریگیشن کینال منصوبے کی منظوری
- بندہ داؤد شاہ اور مکوری میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں پر اہم اجلاس
%20(1).gif)
0 Comments